کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 78 ہزار 750 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 95 ہزار روپے ہو گئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر نواسی سینٹس اضافے سے 18 سو 23 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 221.01 ریال، 22 قیراط ایک گرام 202.59 اور 18 قیراط 165.76 ریال جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 193.38 ریال رہی۔