کیلیفورنیا: رقم چوری ہونے سے بچانے کے لیے اینڈرائیڈ فون میں غیر ضروری ایپ ڈائون لوڈ نہیں کرنی چاہئے۔ اینڈرائیڈ فون جہاں پر سہولت ہے وہیں پر اس وقت زحمت بن جاتی ہے جب ہیکر ز ایپس کی مدد سے رقم چرالیتے ہیں۔ آئی ٹی کے
ماہرین کاکہنا ہےکہ ایک تو فون میں غیر ضروری ایپس کو ڈائون لوڈ نہیں کرنا چاہئے اور ایپ سٹور پر بھی بار بار غیر ضروری سافٹ ویئرز ڈائون لوڈ کرنے سے گریز کرنا چاہئے ۔ اس کے علاوہ سب سے ضروری احتیاط یہ ہےکہ بلاوجہ کسی لنک پر کلک نہیں کرنا چاہئے اس طرح سے ناصرف آپ کی ضروری معلومات کسی دوسرے کے پاس چلی جاتی ہے بلکہ رقم بھی ٹرانسفر ہوسکتی ہے۔