سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید 58گیس کنکشن منقطع کردیے، 542 انڈر بلنگ کیسز اندراج /پروسیس کردیےگئے۔گیس چوری میں ملوث افراد پر1کروڑ 16لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کردیے گئے ہیں۔
سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 04 گھریلو کنکشن , کمپریسر کے استعمال پر 5 کنکشن منقطع کیے گئے اور42انڈر بلنگ کیسز کا اندراج/پروسیس کیے گئے ،22000کی رقم بھی بک کی گئی۔بہاولپور میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کمپریسر کے استعمال پر05جبکہ غیر قانونی استعمال پر 01کنکشن منقطع اور05 انڈر بلنگ کیسز پروسیس/اندراج کئے گئے اور 4ہزار روپے بھی انڈر بلنگ کی مد میں بک کی گئی.مردان میں ٹیم نے کاروائی کے دوران گیس کے غیر قانونی استعمال پر06کنکشن منقطع اور 0.340ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔
۔ ملتان میں ریجنل ٹیم نے غیر قانونی استعمال پر 07اور02گیس کنکشن کمپریسر کے استعمال پر منقطع کرنے کے علاوہ 19انڈر بلنگ کیسز پروسیس کیے اور0.086ملین کی رقم بھی بک کی گئی۔
سوئی ناردرن گیس نے پشاور اور کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی 06کنکشن منقطع گیس چوری کے خلاف 01 FIRs بھی درج کی گئی اور 9لا کھ کے کر مانے عائد کیے گئے۔ گوجر انوالہ میں ریجنل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوےغیر قانونی استعمال پر 04جبکہ کمپریسرکے استعمال پر 05کنکشن منقطع کیے اور 108انڈر بلنگ کیسزاندراج/پروسیس کیے گئے ،0.719ملین کی رقم بک کی گئی۔گیس کے غیر قانونی استعمال پر گجرات میں کارروائیوں کے دوران 216انڈر بلنگ کیسز کا اندراج/پروسیس کیے گئےاور58000کی رقم بھی بک کی گئی۔ راولپنڈی میں03 کنکشن منقطع کیے گئے جبکہ 02انڈر بکنگ کیسز پروسیس/اندراج کیے گئے۔فیصل آباد میں ریجنل ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران میٹر سے چھیڑچھاڑ پر05جبکہ گیس کے غیر قانونی استعمال پر 01اور 120انڈر بلنگ کیسز پروسیس ہوئے۔ اور ٹیم نے کاروائی کے دوران انڈر بلنگ کیسز میں 95لاکھ سے زائد کی رقم بھی بک کی ۔