Trending Now

شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، دونوں قائدین نے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا، ملاقات میں دونوں قائدین نے مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بحرانوں سے مل کر ہی نمٹا جا سکتا ہے،  پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا۔

  1. مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے، قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد سیاسی و جمہوری نظام مضبوط ہو گا۔
  2. اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، سچ بے نقاب ہو چکا ہے کہ نواز شریف سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے گئے، نواز شریف اور ان کے خاندان کو ناحق ستایا گیا، یہ تاریخ کا سیاہ اور افسوسناک باب رہے گا۔شہباز شریف نے آمد پر مولانا فضل الرحمان کا استقبال کیا، ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے

Read Previous

پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کا حق، مدت ختم ہونے کے بعد ہوسکتا ہے کوئی پارٹی جوائن کروں یا نئی پارٹی بناؤں:نگران وزیرا عظم

Read Next

ویڈیو1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *