وزیر اعلی محسن نقوی نے سموگ کی صورتحال کے تناظر آج فیصلہ کن اجلاس طلب کر لیا
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد اتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا
صوبائی وزراء۔ چیف سیکرٹری۔ انسپکٹر جنرل پولیس۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری۔ سینر ممبر بورڈ آف ریونیو ۔ سیکرٹریز زراعت ۔ صحت۔ خزانہ۔ تعمیرات و مواصلات۔ ٹرانسپورٹ۔لوکل گورنمنٹ۔ ماہرین ماحولیات اور متعلقہ حکام اجلاس میں شرکت کریں گے
صوبائی وزیر تعلیم۔ صوبائی وزیر اطلاعات اور صوبائی وزیر ماحولیات آج شام پریس کانفرنس کرکے اجلاس کے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کریں گے