اسلام آباد: سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی جب کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع کردی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی6 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ ، احتجاج اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج 6 مقدمات میں ضمانت کی 6 درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ اس موقع پر بشریٰ بی بی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔
عدالت نےچیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 6 کیسز کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور 31 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 6 درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بحال کی تھیں۔