اسلام آباد: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے پرائس کنٹرول کا نظام سخت کرکے اشیا کی قیمتوں میں کمی لانے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اہم پالیسی بیان میں کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے نتیجے میں، میں نے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ حکام کو پرائس کنٹرول کے سخت طریقہ کار کو فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔