اسلام آباد: کھیلوں کے میدان سے پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری ، پاکستان نے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں کمبوڈیاکو ایک صفر سے شکست دیکر فٹبال تاریخ میں پہلی بار دوسرے راونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا.
پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کےجناح اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا واحد گول 69ویں منٹ میں ہارون حامد نے کیا۔ فٹبال تاریخ میں پاکستان پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ احمد حنیف اورکزئی، صوبائی وزیر کھیل بلوچستان جمال رئیسانی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسو سمیت ہزاروں کی تعداد میں شایقین موجود تھی۔
پاکستان کی شاندار کامیابی پر جناح اسٹیڈیم میں ہزاروں شائقین نے جیت کا جشن بھی منایا۔