پشاور: عدالت نے 8 سالہ بچی پر جنسی تشدد اور قتل کرکے جلانے کے مجرم کو 3 بار سزائے موت اور جرمانے کا حکم دے دیا۔
چائلڈ پروٹیکشن کورٹ کی جج حنا مہوش کے روبرو 8 سالہ بچی پر جنسی تشدد کے بعد قتل کرنے اور جلانے کے مقدمے میں نامزد ملزم کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے ملزم کو 3 بار سزائے موت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
واضح رہے کہ واقعہ 18 نومبر 2020ء کو پیش آیا تھا، جس کے خلاف علاقے کے عوام نے کئی روز تک کوہاٹ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا تھا ۔