بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ہے،24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 215،000 روپے ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت 197،084 روپے ، جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت مارکیٹ میں ایک لاکھ 68 ہزار 967 اور 10 گرام کے 24 قیراط کی فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ 84 ہزار 328 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر بڑھنے کے بعد 1959 ڈالر ہو گئی ہے۔