رہنمامسلم لیگ ن و سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور آج ثابت کرے گا کہ وہ پنجاب ہی نہیں پاکستان کا دل ہے۔
جلسہ سے قبل نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے حمزہ شہباز نے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف اس ملک کے چوبیس کروڑ عوام کی امید ہیں، آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں ترقی و خوشحالی کے سفر کا آغاز کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام ورکر اور عوام اپنے قائد کا فقیدالمثال استقبال کریں گے۔
دوسری جانب ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد جاری ہے،کارکن اپنے قائد کو دیکھنے کیلئے پُرعزم ہیں ۔