آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ شروع کی ہے۔یہ میچ بنگلورو میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکن ٹیم پہلے فیلڈنگ کر رہی ہے۔
ٹاس کے موقع پر انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے،پچ میں نمی ہے،بیٹنگ کےلیے سازگار رہےگی، آج کےمیچ کےلیےٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔
اس موقع پر لنکن کپتان کوشال مینڈس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کرہم بھی پہلےبیٹنگ کو ترجیح دیتے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، انجیلو میتھیوز اور لہیرو کمارا آج کھیل رہےہیں۔
کوشال مینڈس کے مطابق تجربہ کارانجیلو میتھیوز کی واپسی سے فرق پڑےگا۔