میڈ فورڈ: امریکا میں گمشدگی کے مہینوں بعد ملنے والے لاٹری ٹکٹ نے مالک کو لاکھوں ڈالر کا انعام جتوادیا۔
امریکی ریاست میساچوسیٹس سے تعلق رکھنے والے خلیل سوسا کے مطابق ان کے ملازم کو گھر میں ان کا مہینوں پہلے کھویا ہوا لاٹری کا ٹکٹ ملا جس نے ان کو 10 لاکھ ڈالر کی رقم جتوادی۔
خلیل نے میساچوسیٹس اسٹیٹ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ انہوں نے میڈفورڈ کی سیلم اسٹریٹ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی انعامی رقم والا اسکریچ آف ٹکٹ خریدا تھا لیکن نتائج جاننے سے پہلےہی وہ ٹکٹ ان سے کھو گیا تھا۔
خلیل کا کہنا تھا کہ ان کے ملازم نے یہ ٹکٹ مہینوں بعد مرتبان میں پایا انہیں لاکر دیا اور جاننے پر معلوم ہوا کہ عرصے سے گمشدہ ٹکٹ نے ان کو 10 لاکھ ڈالر کا مالک بنا دیا ہے۔
خلیل انعامی رقم سے اپنے دوست کی مدد اور خیرات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔