انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم کے میدان میں جیت کیلئے جان کی بازی لگائیں گی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون کی بات کی جائے تو کپتان بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، عبد اللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔
شاہین آفریدی، حارث روف اور وسیم جونیئر قومی ٹیم کا پیس اٹیک سنبھالیں گے۔
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر کی جگہ محمد نواز اور حسن علی کی جگہ وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے۔