سپریم جوڈیشل کونسل میں سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف ریفرنسز ناقابل سماعت ہونے پر خارج کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جاوید اقبال کیخلاف ریفرنس دائر ہوتے وقت سپریم جوڈیشل کونسل انکوائری کا فورم نہیں تھا۔
نیب قوانین میں ترامیم کے بعد 2022 سے چیئرمین نیب کیخلاف شکایات کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔
سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف شکایتی ریفرنس 2019 میں دائر کیے گئے تھے۔
ترامیم کے بعد چیئرمین نیب کیخلاف شکایات کا جائزہ سپریم جوڈیشل کونسل لے سکتی ہے۔