لاہور: اسپیشل مجسٹریٹ نے تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کو مزید دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اسپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا اور ان کے مزید بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ میں دو دن کی توسیع کردی۔