نگران وزیراعظم ا نوارالحق کاکڑ سے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے اہم ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے کمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعظم کو انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔
نگران وزیراعظم نے کہا حکومت الیکشن کمیشن کوصاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔
آزادانہ اورصاف شفاف الیکشن کیلئے تمام ضروری وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔