کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بدھ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں ہوا اور قیمت ایک ہزار 988 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بدھ کے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونا بھی 172 روپے مہنگا ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 642 روپے ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 2 دنوں (پیر اور منگل) کے دوران سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا، جس کے بعد آج بدھ کے روز عالمی نرخ برقرار جب کہ مقامی سطح پر قیمت بڑھ گئی۔