سیشن کورٹ لاہورنے 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کیس میں معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد نواز نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا۔
ایف آئی اے نے خدیجہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے، خدیجہ شاہ نے اپنی ضمانت سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کررکھی ہے۔
دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عدالت ایف آئی اے کے مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔
یاد رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو اشتعال انگیز ٹویٹ کرنے کا الزام ہے۔