چھوٹے نواب کے نام سے مشہور بالی ووڈ کے سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے بھارتی کرکٹر شبمن گل کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر ردعمل دے دیا۔
بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے 8ویں سیزن کی نئی قسط کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے، اس قسط میں دو نوجوان بالی ووڈ حسینائیں سارہ علی خان اور اننیا پانڈے شرکت کریں گی۔
“کافی ود کرن” کی نئی قسط کے ٹیزر میں سارہ علی خان اپنے اور شبمن گل کے تعلقات کی افواہوں پر بات کررہی ہیں۔
اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ “دراصل افواہیں یہ ہیں کہ شبمن گل اور سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر تعلقات میں ہیں”۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ “سارہ ٹنڈولکر کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے جاری میچوں میں بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے”۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل نے کپتان بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔