نیویارک: عالمی ادارہ صحت نے وارننگ جاری کی ہے کہ غزہ میں وبائی امراض پھوٹنے کا خطرہ ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسرائیلی فضائی بمباری کی وجہ سے غزہ میں بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق غزہ میں اسرائیلی بمباری سے صحت کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ صحت، پانی اور صفائی کے نظام میں خلل ایک اضافی خطرہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایندھن کی کمی کی وجہ سے ڈی سیلینیشن بھی پلانٹس بند ہیں۔