پیٹرک ڈیمپسی کو سال 2023 کا سب سے پرکشش مرد قراردیدیا گیا۔
پیپلز کے سروے کے مطابق 57 سالہ ہالی وڈ اسٹار پیٹرک ڈیمپسی اس کے پرکشش ترین مرد ہیں ۔ سر پر پرکشش ترین مرد کا تاج سجنے پر پیٹرک ڈیمپیسی کا کہنا ہے کہ وہ زندگی کے اس موڑ پر یہ اعزاز ملنے پر بہت خوش ہیں۔
یہ پہچان ملنے اچھا ہے حالانکہ میری انا اسے قبول نہیں کرتی لیکن یہ اعزاز پاکر میں مثبت چیزوں کے لئے کوئی بھی پلیٹ فارم حاصل کرسکوں گا ۔
رہے پیٹرک ڈیمپیسی کا ہالی وڈ میں طویل کیرئیر ہے تاہم 2005 میں اناٹومی فلم میں ڈیرک شیپرڈ کے کردارسے انہیں مقبولیت حاصل ہوئی ۔
2022 میں پیپلز میگزین نے کرس ایونز کو پرکشش ترین مرد کاخطاب دیا تھا ۔