لاہور میں 14 سالہ لڑکے کی ڈرائیونگ نے خاندان اجاڑ دیا، دوسری کار میں بیٹھے 2 بچوں سمیت خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ ڈی ایچ اے فیز سیون میں رات گئے پیش آیا، رفاقت علی نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ بیٹی کے سسرال جا رہا تھا، کہ تیز رفتار کار ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس سے رفاقت کی بیوی رخسانہ، بیٹا حسنین، بہو عائشہ، داماد، نواسی انابیہ اور 4 ماہ کا پوتا جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے کم عمر ڈرائیور افنان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکے کو گاڑی سے نکال کر پولیس کے حوالے کیا، بچے نے تسلیم کیا تھا کہ گاڑی کو اس نے ٹکر ماری ہے لیکن پھر کسی کا فون سن کر بچہ اپنے بیان سے مکر گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جبکہ ایک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔