ممبئی: بھارتی ٹی وی کی تاریخ کے کامیاب ترین شوز میں شامل ’ دی کپل شرما شو‘ اب کس پلیٹ فارم سے نشر ہوگا سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر کپل شرما شو کا نیا پرومو جاری کردیا گیا جس کے مطابق کامیڈین کپل شرما کا شو اب نیٹ فلکس سے نشرہوگا۔
پرومو میں شو کے میزبان کپل شرما کوایک نئے گھر میں گھومتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پرومو میں کپل شرما کی ٹیم کے ارکان ایک بعد ایک سامنے آ رہے ہیں جس پر کپل شرما حیرت کا اظہار کرتے
مشہور ٹی وی شو کے نئے پرومو کے آخر میں جب کپل شرما سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا ان سب کو نئے گھر سے نکال دیا جائے تو وہ کہتے ہیں رہنے دو گھر بدلا ہے گھر والے نہیں۔
کامیڈی شو ’ دی کپل شرما‘ کو پوری دنیا میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور اس میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات شرکت کرتی ہیں۔ اس سے قبل کپل شرما شو ایک نجی بھارتی چینل سے نشر ہوتا تھا۔