Trending Now

عمران خان کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق نیب درخواست پر فیصلہ محفوظ

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب کی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین روپے القادر یونیورسٹی کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب جج بشیر خان نے سماعت کی۔

نیب تفتیشی ٹیم نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے جسمانی ریمانڈ کیلئے دلائل دیے۔

چییرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔

نیب عدالت کے جج محمد بشیر خان نے 190 ملین کیس میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وہ تھوڑی دیر میں فیصلہ سنائیں گے۔

Read Previous

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 20 نومبر کو طلب

Read Next

جنسی حملہ کیس میں بے گناہ 35 سال سزا کاٹنے والے قیدی کیلیے لاکھوں ڈالرز زرتلافی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *