Trending Now

یہ عجیب و غریب شے کیا ہے؟ خاتون نے سوشل میڈیا صارفین سے مدد طلب کرلی

 میلبورن: آسٹریلیا میں ایک خاتون نے اپنی دوست کے گھر کے فرش پر ایک خوفناک سیاہ جڑ نما شے کی تصاویر شیئر کی ہیں اور اس کی اصل شناخت کے حوالے سے مدد طلب کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن کی رہائشی ہیننا سائیکامور کو اپنی دوست کے گھر میں بظاہر خوفناک دِکھنے والی شے کے بارے میں معلوم ہوا جو فرش پر نصب بورڈز کو اکھاڑتے ہوئے دریافت ہوئی۔ ہیننا نے اس کی تصاویر فیس بک پر آسٹریلوی فنگس گروپ میں اس سوال کے ساتھ اپ لوڈ کیں کہ کوئی بتائے کہ یہ کیا ہے؟۔

سوشل میڈیا میں صارفین نے اس حوالے سے کئی نظریات پیش کیے تھے۔ ایک نے ان کا موازنہ مائنڈ فلیئر سے کیا جو نیٹ فلکس سیریز “Stranger Things” کے ٹینٹیکل مونسٹر تھا جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ اسپائیڈر مین فلموں کا “وینم” ہے۔ کچھ کا ماننا تھا کہ یہ یا تو درختوں کی جڑیں ہیں یا سیاہ فنگس ہے جو کہ ایک فنگس کی قسم ہے جو سانس لینے میں دشواری اور ڈیمنشیا سمیت متعدد صحت کے مسائل سے وابستہ ہے۔

Read Previous

نمک کے استعمال میں کمی بلڈ پریشر کی دوا جتنی مؤثر قرار

Read Next

فلسطینی ہلال احمر نے غزہ کے الشفا اسپتال میں 32 مریضوں کی شہادت کی تصدیق کردی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *