اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت پاکستان (ایف اے او) کا کہنا ہے پاکستان میں موجود زراعت و خوراک کے نظام میں تبدیلی لانا ہوگی کیونکہ موجودہ نظام پاکستانی عوام کی غذائی ضروریات کو پورا نہیں کرپا رہا۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت نے رپورٹ جاری کردی، جس میں موجودہ زرعی خوراک کے نظام میں پوشیدہ اخراجات پر روشنی ڈالی گئی ہے، جو سالانہ 10 ٹریلین امریکی ڈالر تک ہنچ جاتے ہیں، یہ پوشیدہ اخراجات دنیا کے کل جی ڈی پی کا تقریباً 10فیصد بنتے ہیں۔