پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے۔ جس میں آئی ایم ایف وفد نے بجلی کو مزید مہنگا کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا تقریبا تمام نکات پر اتفاق ہوچکا ہے۔ پاک آئی ایم ایف مذاکرات کامیابی کے قریب تر پہنچ گئے ہیں۔ نگران حکومت بجلی کا بنیادی ٹیرف نہیں بڑھائے گی۔ مارچ تک بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
آئی ایم ایف نے سرکلر ڈیٹ کا بوجھ کم کرنے کےلیے عارضی سرچارج لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ سرکلر ڈیٹ کم کرنے کےلیے 95 پیسے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کا آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ بجلی کی سبسڈی سے متعلق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔