Trending Now

پی ڈی ایم کابینہ کے سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد ( ابوبکر خان، ہم انوسٹی گیشن ٹیم) پی ڈی ایم دور حکومت میں وفاقی وزراء، وزراء مملکت، مشیروں، معاونین کی سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات سینٹ پیش کر دی گئی۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے دستاویزات میں سرکاری گاڑیوں کی تفصیل شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف کابینہ کے 73 سابق وزراء کو بلٹ پروف، آٹھارہ سو سی سی کی 73 گاڑیاں الاٹ ہوئی، جبکہ پانچ سابق وزراء، معاونین کو دو ہزار پندرہ، سولہ ماڈل کی بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی۔

سابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ، مولانا اسد محمود، عطا اللہ تارڑر، انجنئیر امیر مقام دوسرے کابینہ ممبران کے مقابلے میں لگژری بلٹ پروف گاڑیاں دی گئی تھی، جبکہ تیرہ سابق وزراء، مشیران کو دو ہزار سولہ آٹھارہ ماڈل کی ایس یو وی گاڑیاں دی گئی تھی۔ 55 سابق وزراء، معاونین، مشیران کو آٹھارہ سو سی سی گاڑیاں مختص کی گئی تھی۔

مہنگے اور لگژری گاڑیوں کی استعمال سے سابق وفاقی حکومت کابینہ کی کفایت شعاری کی باتیں صرف کاعذی ثابت ہوئی۔ 73 کابینہ ارکان کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری گاڑیاں استعمال میں لاتے رہے جس پر کڑوں روپے فیول کی فد میں قومی خزانے سے ادا کئے گئیں۔

Read Previous

گوجرانوالہ کی رفعت عارف نے یونیسکو کا سالانہ عالمی ٹیچر ایوارڈ جیت لیا

Read Next

خاور مانیکا کو اوکاڑہ جیل سے رہا کر دیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *