آوارہ کتوں کے کاٹنے پرحکومت مالی معاوضہ دے گی ،بھارتی عدالت نے فیصلہ سنادیا۔
عدالتی فیصلے کے مطابق کتے کے کاٹنے سے جتنا بڑا زخم اتنا زیادہ معاوضہ اداکرے گی۔شہریوں کی جانب سے فیصلے کو سراہا جارہا ہے۔کتے کاٹنے پر لوگوں کو معاوضہ دینے کے لیے عدالت نے ریاست کو ‘بنیادی طور پر ذمہ دار’ ٹھہرا یا ہے ۔
بھارت کی ریاست پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ کتے کے کاٹنے سے متعلق معاملات میں، مالی معاوضہ فی دانت کے نشان پر کم از کم 10,000 روپے ہوگا۔ کم از کم 20,000 روپے فی 0.2 سینٹی میٹر گہرے زخم کے نشانات پر ملے گا۔
عدالت نے یہ فیصلہ 193 درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے سنایا اور معاوضے کا تعین کرنے کے لیے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔
جسٹس ونود ایس بھاردواج کی بنچ نے کہا کہ ‘ضروری دستاویزات کے ساتھ دعوی دائر کرنے کی تاریخ سے چار ماہ کے اندر کمیٹیوں کے ذریعہ معاوضے کا اعلان کیا جائے گا۔ ریاست بنیادی طور پر معاوضے کی ادائیگی کی ذمہ دار ہو گی اور اسے ریاست کی نادہندہ ایجنسیوں/ معاونین یا نجی فرد، اگر کوئی ہو تو اسے وصول کرنے کا حق ہوگا۔
بنچ نے ہدایت دی کہ فیصلے کی کاپیاں پرنسپل سکریٹری (ہوم) کے ساتھ ساتھ پنجاب، ہریانہ اور چندی گڑھ کے پولیس ڈائریکٹر جنرلز کو ضروری اور فوری کارروائی اور تعمیل کے لیے بھیجی جائیں۔