اسلام آباد :پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا ہے۔ پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے درمیان مذاکرات کامیاب ، معاہدہ طے پا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے مذاکرات اور معاہدے کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کیے جس کے باعث معاہدہ طے پا گیا ہے۔
آئی ایم ایف معاہدے سے 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بجلی کی قیمتیں بروقت ایڈجسٹ کیں، پاکستان نے آئی ایم ایف معاہدے کے مطابق بروقت اقدامات کیے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ قرض پروگرام کے ذریعے پاکستان اخراجات میں کمی کرے گا۔ پاکستان کے سرکاری اداروں کے نقصانات کم کیے جائیں گے، پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھائے جائیں گے۔