Trending Now

ریڈ بال مشکل فارمیٹ ہے اور ایک چیلنج ہے: شان مسعود

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے کپتان منتخب کیے جانے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شان مسعود نے کہا کہ پاکستان کیلئے کھیلنا ہی اعزاز کی بات ہے، ٹیم کی قیادت کا موقع دینے پر پی سی بی کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ بال مشکل فارمیٹ ہے، یہ ایک چیلنج ہے اور ہم سب کی ذمے داری ہے کہ مل کر ٹیم کو آگے برھائیں، چاہتے ہیں کہ ایک ایسی برانڈ کی کرکٹ کھیلیں جو ہماری شناخت بنے۔

خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد نئےکپتانوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ اور شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔

Read Previous

اسرائیل نے سلامتی کونسل کا غزہ جنگ میں وقفے کا مطالبہ مسترد کردیا

Read Next

پاکستان کی ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ میں ناکامی اور کپتان تبدیل کرنے کی کہانی پرانی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *