: چینی موبائل فون میکرکمپنی شیاؤ می کی پہلی الیکٹرک کار ’’ ایس یو 7‘‘ کی تیاری شروع کردی۔ فروری 2024 میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق BAIC کمپنی کی شیاؤمی کار نے تمام ٹیسٹ کامیابی سے پاس کرلئے ہیں۔
ایس یو 7 میں شیاؤمی کا ’’ہائپر آپریٹنگ سسٹم ‘‘ نصب ہوگا جو شیاؤمی موبائل فونز میں کچھ ماہ پہلے متعارف کرایا گیا ہے۔
الیکٹرک سیڈان گاڑی ایس یو 7 رئیر وہیل ڈرائیوrwd اور آل وہیل ڈرائیوawd دونوں ورژن میں دستیاب ہوگی۔ rwd ورژن میں پچھلے ایکسل پر295 BHP کی سنگل الیکٹرک موٹر نصب ہوگی جبکہ awd ورژن میں پچھلے اور اگلے دونوں ایکسلز پر بالترتیب 368 BHP اور 295BHP طاقت کی دو موٹرز نصب ہوں گی۔
کم قیمت والی ایس یو7 میں BYD بیٹری پیک نصب ہوں گے جبکہ مہنگے ورژن میں بڑی بیٹریوں والے nmc بیٹری پیک لگائے جائیں گے۔ کم قیمت والی گاڑی کی حد رفتار 210 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہائیرورژن کی حد رفتار 265 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جارہی ہے۔