Trending Now

بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے پر کیوی بیٹر نے اپنے ردعمل کا اظہار کردیا

آئی سی سی ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد کپتانی سے دستبردار ہونے والے قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم کے حوالے سے نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا نے اپنا پیغام جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بابراعظم آپ ایک شاندار بلے باز ہیں، کپتانی سے دستبردار ہونا ایک دانشمندانہ اقدام ہے، اب اضافی دباؤ کے بغیر بطور کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید نکھارنے اور ریکارڈ کو حیرت انگیز بنانے پر توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں۔

گزشتہ روز قومی ٹیم بیٹر بابراعظم نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا جبکہ بورڈ نے انکا استعفیٰ منظور کرلیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 کیلئے شاہین شاہ آفریدی جبکہ ٹیسٹ کی قیادت شان مسعود کے سپرد کردی تھی۔

Read Previous

کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے موقع دیں، بلاول

Read Next

بھارتی کامیڈین منور فاروقی نے “بگ باس” میں نماز پڑھ کرفینز کے دل جیت لیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *