Trending Now

صحت کارڈ پر مفت علاج کروانے والوں کیلئے بری خبر آگئی

صحت کارڈ پر علاج کرانے والوں کیلئے بری خبر، اب مریض 40 فیصد خرچ خود برداشت کرے گا۔

تفصیلات پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمینٹ کمپنی کی جانب سے قومی صحت کارڈ کے متعلق نئی جاری ہونیوالی پالیسی کے تحت صحت کارڈ پر مفت علاج کا 40 فیصد خرچ مریض خودبرداشت کرے گا۔

حکومتی پالیسی کے تحت نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو صحت کارڈ پر 40 فیصد اخراجات مریض سے وصول کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔ 40 فیصد اخراجات وصولی کا اطلاق 15 نومبر سےکیا جائےگا ۔خیال رہے کہ صحت کارڈ پر پہلے مریض پہلے ہی 30 فیصد کا خرچ برداشت کررہا تھا جسے نئی پالیسی کے بعد بڑھا کر 40 فیصد کر دیا گیا ہے ۔

Read Previous

غزہ پر اسرائیلی حملےجاری ،شہدا کی تعداد 12ہزارکےقریب پہنچ گئی

Read Next

شاہین کو کپتان بنانے کے فیصلے سے کوئی تعلق نہیں، شاہد آفریدی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *