لاہور: پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز نے کہا ہے کہ ہمیں لوگوں کے ذہن سے اس وہم کو نکالنا چاہئے کہ شادی کے بعد عورت کی زندگی ختم نہیں ہوجاتی۔
ایک تازہ انٹرویو میں معروف اداکار یاسر حسین کی اہلیہ نے جہاں اپنے شوبز کیریئر پر گفتگو کی وہیں انہوں نے نجی زندگی پر بھی بات چیت کی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے عورت کی زندگی ختم نہیں ہوجاتی بلکہ اس کی نئی زندگی شروع ہوتی ہے، نئے خواب اور نئے مقاصد ترتیب دیئے جاتے ہیں۔
اقراء عزیز کا کہنا تھا کہ بچے کی پیدائش ان کا اپنا ذاتی انتخاب تھا اور وہ اس پر بہت خوش ہیں کیوں کہ انہیں اپنی زندگی کو بھی وقت دینے کا حق حاصل ہے۔