پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں اور اسی سلسلے میں آج مردان میں جلسہ بھی کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شمسی روڈ پر محمد علی خان باغ میں کنونشن کے لئے پنڈال تیار کر لیا گیا، پنڈال میں کرسیاں بھی لگا دی گئی ہیں جبکہ سٹیج بھی بن چکا ہے۔
پارٹی کے ڈویژنل صدر عمر فاروق خان ہوتی کے مطابق کنونشن میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے، یہ کنونشن مردان کی تاریخ کا کامیاب ترین ورکر کنونشن ثابت ہو گا۔
سابق وزیر خارجہ اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو آج مردان کا دورہ کرکے محمد علی باغ میں ہونے والے کنونشن سے خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا میں جلسوں کا آغاز کل سے ہوچکا ہے، بلاول بھٹو ضلع ہزارہ، ملاکنڈ، پشاور، مردان اور لکی مروت کا دورہ کریں گے۔