پیرس: پاکستان کو 2023 سے 2027 تک کی مدت کے لیے ایک بار پھر یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔
فرانس میں یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب نے بیان میں بتایا کہ پاکستان نے اکثریت میں ووٹ حاصل کیے، بیان میں پاکستان کی حمایت اور اعتماد کیلیے رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا گیا، پاکستان مشترکہ مقاصد کو فروغ دینے کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
ایگزیکٹو بورڈ میں خدمات انجام دینے کی ذمے داری سونپی جانا پاکستان کے لیے انتہائی فخر کا باعث ہے، بیان میں کہا گیا کہ پاکستان پالیسی سازی، اصولوں کی ترقی ،عالمی ترجیحات کو فروغ دینے اور تنظیم کے پروگراموں اور سرگرمیوں کی موثر نگرانی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے گا۔