نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف کے اثاثوں کی تفصیلات پی این این نے حاصل کرلیں،دستاویزکے مطابق نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف 28 کروڑ 9 لاکھ سے زائد کے اثاثوں کے مالک نکلے۔
دستاویزکے مطابق عمر سف ڈی ایچ اے ملتان میں 1 کنال رہائشی ، ڈی ایچ اے ملتان میں کمرشل پلاٹ کے مالک ہیں،عمر سیف نے باغبان پورا لاہور میں رہائشی پلاٹ ، گلبرگ لاہور میں دفتر گفٹ ظاہر کیا ہے،عمر سیف نے جمیشد روڈ کراچی میں 200 مربع گز کا کمرشل پلاٹ گفٹ ظاہر کیا ہے،عمر سیف مسلم ٹاؤن لاہور میں 70 لاکھ کی کمرشل عمارت کے بھی مالک ہیں،عمر سیف نے اہلیہ کے نام 11 کروڑ 34 کے پلاٹوں اور ایپارٹمنٹس ظاہر کیے ہیں۔
دستاویزکے مطابق عمر سیف کی اہلیہ کے نام پر ڈی ایچ اے لاہورفیز 9 اور 11 نیول انکریج میں پراپرٹی ہے،عمر سیف نے اہلیہ کے نام پر ایل ڈی اے اور گلبرگ لاہور میں پراپرٹی ظاہر کی ہے،عمر سیف نے 11 ہزار 975 ڈالرز کی بیرون ملک سرمایہ کاری بھی کررکھی ہے،نگران وزیر آئی ٹی 48 لاکھ 73 ہزار مالیت کے شیئرز کے بھی مالک ہیں،عمر سیف ٹی پی ایل پراپرٹیز کے 41 لاکھ 99 ہزار مالیت کے شیءرز کے مالک ہیں،عمر سیف کے الیکٹرک کے 6 لاکھ 74 ہزار مالیت کے شیئرز کے مالک ہیں۔
دستاویزکے مطابق عمر سیف نے اپنے نام پر مرسیڈیز اور ٹوئٹا کرولا گاڑیاں گفٹ ظاہر کی ہیں،عمر سیف نے اپنے اور اہلیہ کے پاس 110 تولہ سونے کی قیمت 56 لاکھ ظاہر کی ہے،نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے 10 لاکھ 96 ہزار روپے کیش کی مد میں ظاہر کیے ہیں،عمر سیف اور اہلیہ کے 3 بینک اکاؤنٹس میں 6 کروڑ 82 لاکھ کی رقم موجود ہے۔