Trending Now

جاپان: بچوں کے خصوصی تہوار میں کتوں اور بلیوں کو اہمیت ملنے لگی

ٹوکیو:بچوں کے لیے خصوصی ایک صدیوں پرانے جاپانی تہوار میں شرحِ پیدائش میں ریکارڈ کمی کے بعد پالتو کتوں اور بلیوں کو زیادہ اہمیت ملنے لگی۔ 

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میں بچوں کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کے لیے وہاں موجود ایک تاریخی مزار زما میں خصوصی عبادت کرنے کی صدیوں پرانی روایت ہے۔

اب اس مزار میں وہاں کے لوگ اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کو بھی اپنے ساتھ لے کر جانے لگے ہیں اور ان کی اچھی صحت اور لمبی زندگی کے لیے خصوصی عبادت کرتے ہیں۔

اسی لیے مزار میں 2012ء میں پالتو جانوروں کے لیے خصوصی  عبادت کرنے کے لیے آنے والوں کے لیے مخصوص جگہ بنا دی گئی تھی جہاں خصوصی رسمیں ادا کی جاتی ہیں جنہیں شیچی-گو-سان کا نام دیا جاتا ہے اور عام طور پر یہ رسمیں نومبر کے وسط میں بچوں کی صحت اور زندگی کے لیے ادا کی جاتی ہیں۔شیچی-گو-سان کا مطلب سات پانچ تین ہے اس لیے یہ تہوار نومبر کے وسط میں اس عمر تک پہنچنے والے بچوں کے لیے منایا جاتا ہے۔

جاپانی والدین اپنے بچوں اور بچیوں کو روایتی لباس کیمونز پہنا کر عبادت کے لیے اس مقدس مقام پر لے کر جاتے ہیں۔

Read Previous

بھارت میں بندروں نے حملہ کرکے 10سالہ بچے کی آنتیں نکال دیں

Read Next

ذیابیطس اور ڈپریشن موت کا خطرہ بڑھنے کا سبب بن رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *