Trending Now

کراچی میں پرائز بونڈ کی آڑ میں اسرائیلی اور بھارتی کرنسی کی فروخت پکڑی گئی

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل نے بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسرائیلی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون ضعیم اقبال شیخ کی ہدایت پرایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل جاوید بلوچ کی نگرانی میں غیرقانونی کرنسی ڈیلرزکے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نےشہر کے گنجان آبادی والے علاقے بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مارکارروائی کی، جس کے دوران غیرملکی کرنسی کی غیرقانونی خریدوفرخت میں ملوث 2ملزمان احمد رضا اورفیضان رضا کو گرفتارکیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پرائز بانڈ کے کاروبار کی آڑ میں غیرملکی کرنسی کی خریدوفرخت میں ملوث اور ملزمان اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کے بغیر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے 30 سے زائد ممالک کی کرنسی جبکہ 8 لاکھ پاکستانی روپے اور ڈیڑھ لاکھ مالیت کے پرائز باؤنڈ برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھارتی کرنسی ساڑھے چار ہزار روپے، تھائی بات 5 ہزار،انڈونیشین کرنسی 6 لاکھ، افغانی 2 ہزار، ویتنام ڈونگ 17لاکھ، موزمبیق 8ہزار، فلپینو1400، ملائشین رنگٹ ہزار، ایرانی ریال 48 لاکھ،عراقی ریال 3500، رشین منات40، کینیا شینگ600، سعودی ریال 500، قطری ریال 150، سوئس فرینک50، ناروے50، ساوتھ کوریا 5 لاکھ، جرمن مارک 50، ماپڈوز500، مصری پاونڈ250 برآمد ہوئے۔

اس کے علاوہ کوسٹاریکا 1 ہزار، لیبنز1ہزار، اسرائیل شیقیم 20، نیپالی 900، ہانگ کانگ ڈالر30،بحرین دینار3،پاونڈز30،یورو20،شامی پاونڈ500 برآمد ہوئے۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، غیرملکی کرنسی کے کاروبار کے حوالے سے مذید تفتیش جاری ہے۔

Read Previous

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں خوردبرد میں ملوث ملزم گرفتار

Read Next

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں کمی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *