پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے پر محمد حفیظ اور وہاب ریاض کو سپورٹ کرنے کااعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میرا پہلے دن سے موقف تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )میں ذمہ داری ان لوگوں کو ملنی چاہیے جو کرکٹ کھیل چکے ہیں تاکہ ٹیم کیلئے بہتر فیصلے کیے جاسکیں۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ابھی محمد حفیظ اور وہاب ریاض آئے ہیں اور دونوں نے طویل عرصے تک کرکٹ کھیلی ہے تو مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ بہتر فیصلے کریں گے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی حفیظ اور وہاب ریاض آئے اور بیٹھے ہیں انہیں چیزیں کرنے اور سیکھنے میں وقت لگے گا مگر اس وقت میں انہیں سپورٹ کروں گا اور امید رکھوں گا کہ قومی کرکٹ کیلئے بہتر فیصلے کریں گے۔