سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کےنرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کےنرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 235.9 ریال رہی جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.24، 21 قیراط کی قیمت 206.41 ریال رہی اور 18 قیراط ایک گرام کی قیمت 176.93 اور 14 قیراط کی قیمت 137.61 ریال ریکارڈ کی گئی۔
گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 7337.25 ریال رہی جبکہ ایک کلو سونے کی قیمت دو لاکھ 35 ہزار 901.67 ریال ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی 1400 روپے کم ہو گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت اس کمی کے ساتھ 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے دس گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 414 روپے کا ہوگیا ہے۔