Trending Now

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2001ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1400روپے گھٹ کر 215100روپے ہوگئی اور دس گرام سونے کی قیمت 1200روپے گھٹ کر 184414 روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21روپے پر مستحکم رہی۔

Read Previous

سیریز ‘صلاح الدین ایوبی’ میں شامل پاکستانی اداکاروں کے نام سامنے آگئے

Read Next

’ڈان3‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ پریانکا چوپڑا ایکشن میں نظر آئیں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *