Trending Now

پانی میں تین منٹ کے دوران 38 جادوئی کرتب دِکھانے والی امریکی لڑکی

سان فرانسسكو: ایک امریکی لڑکی نے تین منٹ تک زیرِ آب رہ کر 38 جادوئی کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔

13 سالہ ایوری ایمرسن فشر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایکوئریم آف دی بے کے ٹنل ٹینک میں جا کر یہ ریکارڈ بنایا۔

ایوری ایمرسن نے غوطہ لگا کر تین منٹ میں جادو کے 38 کرتب دِکھاتے ہوئے 2020 میں برطانوی جادوگر مارٹِن ریس کا ریکارڈ توڑا۔ برطانوی جادوگر نے تین منٹ میں 20 کرتب دِکھا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

ایوری ایمرسن کے پاس 12 اسکوبا ڈائیونگ کی اسناد موجود ہیں اور وہ 30 سے زیادہ بار سمندر میں غوطہ خوری کر چکی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کا ریکارڈ لوگوں میں سمندروں کی حفاظت کے لیے آگہی پھیلائے گا۔

Read Previous

پاکستان کو بیرونی امداد کے حصول میں سخت دشواری کا سامنا

Read Next

نگران حکومت کا الیکشن سے قبل پہلی صنعتی پالیسی لانے کا منصوبہ، مشاورتی کونسل تشکیل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *