Trending Now

گرج چمک کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے پیشگی بتا دیا

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی بلوچستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

پنجاب کےمیدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھنداورسموگ کا امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورشمالی علاقوں میں سرد رہا۔

ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت : لہہ ،اسکردومنفی05 ،کالام، گوپس منفی02 اورہنزہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Read Previous

پارٹی قیادت نااہل ہے: ارباب اور عاصمہ عالمگیر نے پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

Read Next

سندھ میں انسداد پولیو مہم 27نومبر سے شروع ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *