Trending Now

علم کا شوق ، تیمر گرہ کے 65 سالہ شخص نے پہلی جماعت میں داخلہ لے لیا

تیمر گرہ کے 65 سالہ دلاور خان نے منفرد مثال قائم کرتے ہوئے علم کی پیاس بجھانے کیلئے گورنمنٹ پرائمری اسکول خونگئی میں پہلی جماعت میں داخلہ لے لیا۔

دلاور خان صبح سکول بروقت پہنچ کر کلاس فیلوز کے ساتھ پڑھائی میں مشغل ہو جاتے ہیں۔ دلاور خان کا کہنا ہے کہ غربت کی وجہ سے بچپن میں محنت مزدوری شروع کی، جس کی وجہ سے نہیں پڑھ سکا، کم عمری میں گھر کا واحد کفیل تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دور حاضر میں تعلیم کے بغیر زندگی بے معنیٰ ہے۔ بچپن میں خواہش تھی کہ تعلیم حاصل کروں لیکن ادھوری خواہش اب پوری کرنے کا تہیہ کر لیا ہے۔ تعلیم حاصل کرکے معاشرے کے لئے خیر کا پیغام دینا مقصد ہے۔

دلاور خان کے کلاس ٹیچر کا کہنا ہے کہ وہ بروقت کلاس پہنچ جاتے ہیں، پڑھائی لکھائی میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔

Read Previous

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا پی آئی سی کا دورہ، اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ

Read Next

روضہ رسولؐ کے خادم شیخ عبدہ علی انتقال کر گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *