Trending Now

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 3 ارب 81 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا

رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ میں 3 ارب 81 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ لیا گیا۔

جولائی تا اکتوبر 2023 بیرونی فنانسنگ میں گذشتہ سال کے مقابلے کمی رکارڈ کی گئی، وزارت اقتصادی امور نے بیرونی قرضوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2022 میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا تھا۔

اکتوبر 2023 میں 31 کروڑ81 لاکھ ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اکتوبر2022 میں 2 ارب ڈالرز سے زائد کاغیر ملکی قرضہ لیا گیا تھا، جولائی تا اکتوبر 2023 سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کا سیف ڈیپازٹ لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے رواں مالی سال4 ماہ میں 40 کروڑ ڈالرز کا تیل ادھار پر لیا گیا، رواں مالی سال کیلئے بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ17 ارب 62 کروڑ ڈالرز ہے۔

Read Previous

ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا سے شکست، بھارتی کرکٹ فین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

Read Next

تندور ایسوسی ایشن کی ہڑتال 12ویں روز میں داخل، روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *