دبئی میں ایک پنٹ ہاؤس ریکارڈ 500 ملین امارتی درہم میں فروخت ہوا ہے ۔ یہ اب تک کسی بھی پنٹ ہاؤس کی متحدہ عرب امارات میں ادا کی جانے والی زیادہ سے زیادہ قیمت ہے۔
رپورٹ کے مطابق پراویڈنٹ سٹیٹ کمپنی نے دبئی میں ’کوموریڈینسز پینٹ ہاؤس 500 ملین درہم میں فروخت کیا۔ یہ پینٹ ہاؤس نخیل ریئل سٹیٹ کی ملکیت تھا۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں غیر منقولہ جائدادوں کا ریکارڈ بتا رہا ہے کہ نخلہ جمیرا کے مرکز میں واقع پینٹ ہاؤس دبئی کا مہنگا ترین مانا گیا ہے۔
اسے لندن کے ون ہائیڈ پارک میں واقع پینٹ ہاؤس کے بعد دبئی کا سب سے مہنگا اور دنیا کا تیسرا بڑا مہنگا پینٹ ہاؤس قرار دیا گیا ہے۔
دنیا کا سب سے مہنگ پینٹ ہاؤس مناکو میں اوڈین ٹاور کا ہے جو4440 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔ دوسرے نمبر پر لندن کے ون ہائیڈ پارک کا پینٹ ہاؤس ہے جو 237 ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا۔ دبئی کے پینٹ ہاؤس کی قیمت 136 ملین ڈالر ہے۔
دبئ پینٹ ہاؤس 21949 مربع فٹ کے پلاٹ پر بنا ہوا ہے۔ یہ پانچ بیڈ رومز پر مشتمل ہے۔ جدید ترین جمالیاتی ڈیزائن سے آراستہ ہے۔ یہ ہر وقت کے لحاظ سے خود میں تبدیلی لانے کی خاصیت رکھتا ہے۔ یہ پینٹ جس منصوبے کا حصہ ہے وہ 2027 کی تیسری سہ ماہی میں مکمل ہوگا۔