Trending Now

کرکٹ بورڈ کے بعد ہاکی فیڈریشن میں بھی بڑی تبدیلیاں

کرکٹ بورڈ کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھی بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق کپتان اور اولمپئین شہباز سینئیر کو نیا ہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو ختم کردیا گیا ہے۔

سابق سیکریٹری آصف باجوہ کو نیا چیف سلیکٹر بنادیا گیا ہے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے تبدیلیاں ایسے مرحلے پر کی گئی ہیں جب قومی جونیئر ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے جبکہ سینئیر ٹیم کو عمان میں اولمپک کوالیفائنگ راونڈ میں حصہ لینا ہے۔

قبل ازیں ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کی گئیں تھی، اس ضمن میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے توسط سےاہم دستاویزات بھی حاصل کرلیں تھی۔

دوسری جانب قومی فیڈریشن کے تحت جعلی قومی ویمن ہاکی کیمپ لگا کرلاکھوں روپے کی رقم خورد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی ایچ ایف اکاؤنٹ سے رقم یکم مارچ 2017 کو نکالی گئی۔

Read Previous

گلے شکوے دور، گووندا اور ڈیوڈ دھون پھر سے ایک ہوگئے

Read Next

’دو ٹکے کی لڑکی‘ کا ڈائیلاگ عام خواتین کیلیے نہیں ،ڈرامے میں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے تھا: عدنان صدیقی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *